spot_img
الرئيسيةجموں کشمیراین سی انتخابات سے قبل کسی اتحاد میں شامل نہیں ہو گی:...

این سی انتخابات سے قبل کسی اتحاد میں شامل نہیں ہو گی: فاروق عبداللہ

انڈیا بلاک کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے، نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور سرینگر حلقہ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو یہ کہتے ہوئے تمام قیاس آرائیوں پر پانی پھیر دیا کہ اُن کی پارٹی انتخابات سے قبل کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہوگی۔
سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ این سی انتخابات سے قبل کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہونے جا رہی ہے اور وہ آزادانہ طور پر الیکشن لڑے گی۔
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ وہ توقع کر رہے ہیں کہ انتخابات لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی ہوں گے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات