spot_img
الرئيسيةجموں کشمیربارہمولہ، کشتواڑ سڑک حادثات پر ایل جی کا اظہارِ دکھ، ایکس گریشیا...

بارہمولہ، کشتواڑ سڑک حادثات پر ایل جی کا اظہارِ دکھ، ایکس گریشیا کا اعلان

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو بارہمولہ اور کشتواڑ اضلاع میں سڑک حادثات میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کے لیے ہر 5، 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا اور زخمیوں کے لیے 1 لاکھ روپے کی امداد کو منظوری دی ہے۔
ایل جی کے دفتر نے اس سانحے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے، ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، “بارہمولہ اور کشتواڑ میں ہونے والے المناک حادثات سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ میرے خیالات ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہوں”۔
انہوں نے کہا، “حادثات میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ خاندانوں کو جلد از جلد ہر ممکن مدد فراہم کریں‘‘۔
یاد رہے کہ بدھ کی دوپہر، ضلع کے اوڑی علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ ادھر کشتواڑ میں پیش آئے حادثے میں 2 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات