spot_img
الرئيسيةکھیل کوددہلی کیپٹلس نے کشمیری کرکٹر جاسیہ اختر کو 20 لاکھ میں خریدا

دہلی کیپٹلس نے کشمیری کرکٹر جاسیہ اختر کو 20 لاکھ میں خریدا

ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے افتتاحی ایڈیشن کی نیلامی، ممبئی، مہاراشٹر کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں جاری ہے، جس میں ‘دہلی کیپٹلز’ فرنچائز نے کشمیر سے تعلق رکھنے والی کرکٹر جاسیہ اختر کو 20لاکھ روپے میں خرید لیا۔
شوپیاں کے بری پورہ گاو¿ں سے تعلق رکھنے والی دائیں ہاتھ کی بلے باز جاسیہ اختر گزشتہ دو سالوں سے راجستھان ریاستی ٹیم کے لیے کھیل رہی ہیں۔ ٹاپ آرڈر بلے باز، جو پہلے پنجاب، ٹریل بلزرز اور انڈیا ریڈز کے لیے کھیلتی تھی، کو حال ہی میں راجستھان ٹیم کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
جاسیہ جو اب کشمیر سے ویمنز پریمئر لیگ میں حصہ لینے والی پہلی کرکٹر بن گئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ انہیں 2017 میں بھارتی خواتین کی قومی ٹیم کے قومی کیمپ کے لیے کال موصول ہوئی تھی – لیکن وہ پلیئنگ الیون میں جگہ حاصل نہیں کر پائیں تھیں۔
کرکٹر سرلا دیوی بھی جموں و کشمیر سے نیلامی کی فہرست میں جاسیہ کے ساتھ شامل تھیں ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیلامی میں بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا کو اب تک سب سے مہنگا خرایدا گیا ہے، سمرتی کو آر سی بی نے 3.4 کروڑ روپے میں خریدا ہے

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات