spot_img
الرئيسيةلداخلداخ کی تنظیمیں نئی دہلی میں احتجاج کیلئے جمع

لداخ کی تنظیمیں نئی دہلی میں احتجاج کیلئے جمع

لداخ کی دو سرکردہ تنظیموں کے نمائندے آج نئی دہلی میں ریاستی درجہ کی بحالی کی حمایت میں ایک احتجاج کرنے کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) اور لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کا شیڈول بنایا ہے۔ لداخ کی ماہر تعلیم سونم وانگچک نے کہا کہ احتجاج دہلی میں اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی آواز حکومت تک پہنچ سکے۔
دونوں اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ وہ اپنے مطالبات کی تکمیل کے لیے مرکزی حکومت پر دباو ڈالنے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مرکزی حکومت نے اگست 2019 میں لداخ کو جموں و کشمیر سے الگ کر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا درجہ دیا تھا۔
لداخ کی دونوں تنظیموں نے گزشتہ سال نومبر میں لداخ کو ریاست کا درجہ دینے، چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات، لیہہ اور کرگل کے لیے دو الگ الگ پارلیمانی نشستوں اور پبلک سروس کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
مرکزی حکومت نے جنوری میں کے ڈی اے اور ایل اے بی کے نمائندوں کے ساتھ لداخ کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ تاہم دونوں اداروں نے کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جب تک ان کے مطالبات اس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوتے

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات