spot_img
الرئيسيةقومی خبریںمودی جاپان، اسٹریلیا سمیت تین ممالک کے دورے پر روانہ

مودی جاپان، اسٹریلیا سمیت تین ممالک کے دورے پر روانہ

جی-7 سمیت تین بڑے کثیرالجہتی سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔
جاپان کے لیے روانہ ہوتے ہوئے، مودی نے ایک بیان میں کہا، ”میں جاپان کے وزیر اعظم فیومیو کیشیدا کی دعوت پر جاپانی صدارت میں جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہیروشیما، جاپان کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔“
مودی نے کہا کہ بھارت-جاپان چوٹی کانفرنس کے لئے ہندوستان کے حالیہ دورے کے بعد وزیر اعظم کیشیدا سے دوبارہ ملاقات خوشی کی بات ہوگی۔
مودی نے مزید کہا ”جی-7 چوٹی کانفرنس میں میری موجودگی خاص طور پر معنی خیز ہے کیونکہ بھارت اس سال جی-20 کی صدارت کر رہا ہے۔ میں دنیا کو درپیش چیلنجوں اور اجتماعی طور پر ان سے نمٹنے کی ضرورت پر جی-7 ممالک اور دیگر مدعو شراکت داروں کے ساتھ خیالات کے تبادلے کا منتظر ہوں۔ میں ہیروشیما جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے کچھ رہنماو¿ں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کروں گا“۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جاپان سے وہ پورٹ مورسبی، پاپوا نیو گنی جائیں گے۔ انہوں نے کہا ”یہ میرا پہلا دورہ ہوگا اور کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پاپوا نیو گنی کا بھی یہ پہلا دورہ ہوگا۔ میں پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز مارپے کے ساتھ مشترکہ طور پر 22 مئی 2023 کو ہندوستان-بحرالکاہل جزائر تعاون کے فورم کے تیسرے سربراہی اجلاس کی میزبانی کروں گا۔ میں شکر گزار ہوں کہ تمام 14 بحرالکاہل جزیرے ممالک (پی آئی سی) نے سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔“
اپنے دورہ آسٹریلیا پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ”میں وزیر اعظم البانی کی دعوت پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا دورہ کروں گا۔ میں دوطرفہ ملاقات کا منتظر ہوں، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کا موقع ہوگا۔“ وہ آسٹریلیائی سی ای اوز اور کاروباری رہنماو¿ں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے اور سڈنی میں ایک خصوصی تقریب میں ہندوستانی برادری سے ملاقی ہوں گے

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات