spot_img
الرئيسيةعالمی خبریںترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، اس بار شدت 4.7،...

ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، اس بار شدت 4.7، ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز

شدید تباہی کا سامنا کرنے والے ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو ترکی کے جنوب مشرقی علاقے کہرامن ماراس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے اتوار کو زلزلے سے متاثرہ شام کے لیے انتہائی ضروری امداد کی فراہمی میں ناکامی کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد 34,800 سے تجاوز کر سکتی ہے۔
جیسے جیسے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ منہدم ہونے والی سینکڑوں عمارتوں کے ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ترکیہ کے 81 میں سے 10 صوبوں میں تباہ کن زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ کچھ دیہات تک کئی دنوں تک نہیں پہنچا جا سکا۔ زلزلے سے 6000 سے زائد عمارتیں منہدم ہوئیں ہیں اور ترکیہ کی AFAD ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ملازمین خود بھی اس زلزلے میں پھنس گئے ہیں۔ شروعاتی اوقات نہایت نازک تھے، سڑکیں خراب ہونے کی وجہ سے سرچ اور ریسکیو ٹیمیں دوسرے یا تیسرے دن تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں۔ ترکیہ نے تقریبا کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ زلزلے کا تجربہ کیا ہے، لیکن مرکزی رضاکار ریسکیو گروپ کے بانی کا خیال ہے کہ اس بار سیاست راستے میں آ گئی۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات