spot_img
الرئيسيةعالمی خبریںفلسطین : مرنے والوں کی تعداد 9ہزار کے پار

فلسطین : مرنے والوں کی تعداد 9ہزار کے پار

اسرائیل حماس جنگ آج 27 ویں روز بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے مزید 250 فلسطینی جان بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے جمع افراد پر بم گرایا۔امدادی کارروائیوں کے لیے جمع افراد اور ایمبولینسوں پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اموات ہوئی۔وسطی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبالیہ پناہ گزیں کیمپ کے الفلوجہ علاقے میں گھروں پر درجنوں میزائلوں سے حملے کئے گئے۔رپورٹس کے مطابق غزہ میں جان بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 900 سے زائد ہوگئی۔اور بمباری سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد پونے دو لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ القدس اسپتال کے علاقے میں بھی بمباری کی گئی جس سے فلسطین میں کینسر کے واحد ترک اسپتال کو کام بند کرنا پڑ گیا۔اسپتال بند ہونے سے 70 مریضوں کی موت واقع ہونے کا خدشہ ہے، غزہ کے دیگر 35 اسپتالوں میں سے 16 نے کام بند کردیا۔ادھر حماس کے اسرائیل پر غیرمعمولی حملوں میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے، غزہ کی جانب بڑھنے والے فوجیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ حماس نے سرنگوں سے نکل کر بھی اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹوں سے حملے کردیے، اسرائیل کے علاقے اشدود، اشکلان اور کئی دیگر مقامات پر میزائلوں سے حملے کئے گئے جس سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔حماس نے 7 اکتوبر جیسا آپریشن بار بار دہرانے کی دھمکی دے دی جبکہ پڑوسی ملک یمن کے الحوثی گروہ نے بھی اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ تین ہفتے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار سینکڑوں غیر ملکی شہریوں اور درجنوں شدید زخمی فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔ رفح کراسنگ کے ذریعے مصر میں ان کی روانگی حماس کے ہاتھوں چار مغویوں کی رہائی اور ایک اسرائیلی فوجی کی بازیابی کے بعد ہوئی ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات