spot_img
الرئيسيةقومی خبریںبالی ووڈ کے مشہور اداکار ستیش کوشک انتقال کر گیے

بالی ووڈ کے مشہور اداکار ستیش کوشک انتقال کر گیے

بالی ووڈ کے مشہور اداکار ستیش کوشک کا انتقال ہوگیا ہے۔ اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹ کرکے اس افسوسناک خبر کی جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے۔ لیکن میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندہ رہتے ہوئے اپنے بہترین دوست ستیش کوشک کے بارے میں یہ لکھوں گا۔ انوپم کھیر نے لکھا کہ 45 سال کی دوستی پر ایسا اچانک فل سٹاپ۔ آپ کے بغیر زندگی کبھی ایک جیسی نہیں ہوگی ستیش! اوم شانتی۔ ستیش کوشک نے 67 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ اس سے قبل ستیش کوشک بھی کورونا کے دوران کووڈ سے متاثر ہوئے تھے۔ اداکار ستیش کوشک کے انتقال کے سبب بالی ووڈ میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ بالی ووڈ کی کئی شخصیات نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعائیں کی

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات