spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرحکومت نے صحت مراکز میں دستیاب مفت ادویات کی فہرست جاری کی

حکومت نے صحت مراکز میں دستیاب مفت ادویات کی فہرست جاری کی

جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے مختلف صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز پر مفت دستیاب ہونے والی ادویات اور تشخیصی ادویات کی فہرست جاری کی ہے۔ حکم نامے کے مطابق جموں و کشمیر کے پرائمری ہیلتھ سنٹرز اور ذیلی مراکز میں کم از کم 65 ادویات اور 38 تشخیصی ادویات فوری طور پر مفت دستیاب ہوں گی۔ این ایچ ایم جموں و کشمیر نے صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز میں ادویات اور تشخیص کی تعداد بڑھانے کی تجویز پیش کی تھی اور اس فہرست کی جانچ اور سفارش کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی دی تھی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ سفارشات کی بنیاد پر مفت ادویات اور تشخیص کی فہرست کو مطلع کیا جاتا ہے اور یہ جموں و کشمیر کے پرائمری ہیلتھ سینٹرز اور سب سینٹر پر دستیاب کرائی جائیں گی۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات