spot_img
الرئيسيةقومی خبریںیوپی بجٹ: یوگی حکومت نے پیش کیا 6 لاکھ 90 ہزار کروڑ...

یوپی بجٹ: یوگی حکومت نے پیش کیا 6 لاکھ 90 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ، اپوزیشن نے بے سمت قرار دیا

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے بدھ (22 فروری 2023) کو یوپی اسمبلی میں بجٹ پیش کر دیا۔ سریش کھنہ کی جانب سے پیش کیا گیا 6.90 لاکھ کروڑ کا بجٹ، یوگی حکومت کی دوسری مدت کار کا یہ دوسرا بجٹ ہے۔ بجٹ میں کسانوں اور کارکنوں سمیت متعدد طبقات کے لئے اعلانات کئے گئے ہیں۔ تاہم، حزب اختلاف نے اس بجٹ کو بے سمت قرار دیا ہے
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے یوپی کے بجٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’یہ ایک بے سمت بجٹ نظر آتا ہے۔ میرے خیال میں یہ حکومت ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت نہیں بنا سکے گی۔ یہاں ’ایز آف ڈوئنگ کرائم، ایز آف ڈوئنگ مقدمہ یعنی جرم کرنے کی آسانی اور مقدمہ کرنے کی آسانی ہے۔ ریاست میں گانا گانے پر مقدمہ ہو رہا ہے۔ اس میں ذات پر مبنی مردم شماری کے لیے کوئی فنڈ نہیں ہے۔‘‘

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات