spot_img
الرئيسيةجموں کشمیربرڈ اینڈ ویٹ لینڈ کنزرویشن کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے...

برڈ اینڈ ویٹ لینڈ کنزرویشن کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے دو روزہ شالہ بُگ بڑڈ فیسٹو ل کا آغاز ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے شالہ بُگ فیسٹول 2023ء کا اِفتتاح کیا

گاندربل/13/فروری2023ء؁
محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن، حکومت جموں وکشمیر (ویٹ لینڈ ز ڈویژن کشمیر)اور ضلع اِنتظامیہ گاندربل، سکاسٹ کشمیر اور کشمیر برڈ واچ کے مشترکہ اشتراک سے 13/فروری سے 14/ فروری 2023 ء تک دو روزہ شالہ بُگ برڈ فیسٹول کا اِنعقاد کر رہا ہے۔
فیسٹول کی اِفتتاحی تقریب کا اہتمام آج یہاں منی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں کیا گیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کشمیر گاندربل شیامبیر سنگھ مہمان خصوصی تھے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے شالہ بُگ فیسٹول 2023ء کا آغاز کرتے ہوئے اِس ضرورت پر زور دیا کہ اِس طرح ایونٹس کو مستقبل بنیادوں پر کیاجانے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے ویٹ لینڈ کنزرویشن کے میدان میں سول سوسائٹیوں، مقامی کمیونٹیوں اور این جی اوز کے کردار کی تعریف کی اور اُنہوں نے اں سے اپیل کی کہ وہ شالہ بُگ ویٹ لینڈ ریزرو کے تحفظ اور بحالی کے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
مہمان خصوصی نے اَپنے خطاب میں ویٹ لینڈ کی منفرد حیاتیاتی تنوع کو ظاہر کرنے میں ہر طرح کی مدداور تعاون فراہم پر آمادگی ظاہر کی۔اُنہوں نے شرکأ کو یقین دِلایا کہ فیسٹول کے دوران بہترین وائلڈ لائف فوٹو گرافروں کو ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے اعزاز سے نوازا جائے گا۔
ریجنل وائلڈ لائف وارڈن کشمیر ریجن راشد یحییٰ نقاش نے کہا کہ شالہ بُگ برڈ فیسٹول کو منانے کا مقصد برڈ اور ویٹ لینڈ کنزرویشن کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور نوجوان جنگلی حیات کے شوقین اَفراد میں مائیگرنٹ اور مقامی پرندوں اور ان کے رہائش گاہوں کو سیکھنے اور ان سے محبت کرنے میں دِلچسپی پیدا کرنا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ شالہ بُگ کو حال ہی میں رامسر سائٹ قرار دیا گیاجوکہ بین الاقوامی اہمیت کی حاملی ویٹ لینڈ ہے۔ ویٹ لینڈ پرندوں کی وسیع اقسام کا گھر ہے اور یہ فیسٹول ان کی اہمیت کو پہچاننے اور ان کے مسکن کو محفوط رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک موقع ہے۔
ریجنل وائلڈ لائف وارڈن کشمیر ریجن راشد یحییٰ نقاش نے کہاکہ دوسرے دِن کا آغاز شالہ بُگ ویٹ لینڈ گائیڈ پرندوں کے ساتھ ہوگا اور بعد میں شالہ باغ میں کمیونٹیوں کی ایک مقامی میٹنگ کااِنعقادکیا جائے گا

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات