spot_img
الرئيسيةعالمی خبریںترکی اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 4ہزار سے...

ترکی اور شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 4ہزار سے پار

ترکی اور شام میں زلزلے سے شدید تباہی ہوئی ہے ابھی تک کی ملی اطلاع کے مطابق ، 4000 لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں اموات، قریبا 15000 لوگ زخمی ہوے ہیں جب تک کہ ، 5.5 ہزار سے زیادہ عمارتیں زمین بوس ہوئی ہیں۔زلزلے سے خوفناک تباہی جاری ہیں ۔ دونوں ممالک میں اب تک 4ہزار لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں ۔ زلزلے کی شدت 7.8 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ ہزاروں عمارتیں تاش کے پتوں کی طرح گر گئیں۔ ترک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 5606 عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔ تباہی کا یہی منظر شام میں بھی دیکھا گیا ہے۔ ترکیے کے وزیر صحت نے بتایا کہ موسم اور آفت کا دائرہ امدادی ٹیموں کے لیے چیلنجز پیدا کر رہا ہے۔ خراب موسم کے باعث ریسکیو ٹیم کے ہیلی کاپٹر بھی پرواز نہیں کر پا رہے ہیں۔ یہی نہیں حال ہی میں ترکیے اور شام کے کئی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ ۔ خیال رہے کہ ترکیے میں پیر کی صبح 04:17 پر زلزلہ آیا۔ اس کی گہرائی زمین کے اندر 17.9 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز غازیانٹاپ کے قریب تھا۔ یہ شام کی سرحد سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ایسے میں شام کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ترکیے میں 100 سالوں میں آنے والا شدید ترین زلزلہ ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد 77 آفٹر شاکس (جھٹکے) محسوس کئے گئے، ان میں سے ایک جھٹکا 7.5 شدت کا تھا۔ جبکہ تین جھٹکے 6.0 سے زیادہ شدت کے تھے

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات