spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرجموں سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

جموں سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر آج بھی ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند ہے ۔ گزشتہ شب سے مسلسل بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہے۔اسی دوران ہزاروں مسافروں سمیت 2 میتیں بھی درماندہ ہیں۔ شاہرا بند ہونے سے چندی گڑھ سے کپواڑہ اور جموں سے کوکرناگ منتقل کی جا رہی دو افراد کی لاشیں لے جانے والی ایمبولینس بھی درماندہ ہیں۔رام بن بانہال کے درمیان چملواس علاقے میں مسلسل پتھر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے ملانے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ گزشتہ 34 گھنٹوں سے مسلسل بند ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پیر کی دیر رات رام بن بانہال کے درمیان واقع شیر بی بی علاقے میں گرآئی پسی کی وجہ سے شاہراہ بند ہوئی تھی وہیں علاقے میں لگاتار پتھر اور مٹی کے گر رہے تھے جس کی وجہ سے منگل کو دن بھر شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت متاثر رہی۔ ادھر آج صبح سے ہی چملواس علاقے میں بھی پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہوا تھا جو تا حال جاری ہے۔ حکام نے اگرچہ بحالی کا کام شروع کیا گیا تھا، تاہم مسلسل گرتے پتھروں کی وجہ سے شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کا کام انتہائی مشکل ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی تک دو طرفہ ٹریفک آمد ورفت متاثر رہے گی تاہم بحالی کے بعد درماندہ ٹریفک کو نکالا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں کو شاہراہ کی بحالی تک سفر کا منصوبہ نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن، اودھم پور اور جموں سے رابطہ کریں

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات