spot_img
الرئيسيةقومی خبریںجموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ ملے: راہل گاندھی

جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ ملے: راہل گاندھی

جموں: راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری مرحلے میں ہے اور یاترا آج جموں و کشمیر کے نگروٹا سے ادھم پور کے لئے روانہ ہوئی۔ دریں اثنا، یاترا کی قیادت کر رہے راہل گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یاترا ان کے لئے تپسیا ہے اور جب وہ یاترا نکال رہے ہیں تو اس پر سیاست تو ہوگی ہی۔
راہل گاندھی نے کہا ’’ہم نے یہ یاترا کنیا کماری سے شروع کی تھی اور اب یہ یاترا جموں و کشمیر میں آ چکی ہے۔ اس یاترا کا مقصد ملک کو متحد کرنا اور نفرت کو ختم کرنا ہے۔ بی جے پی آر ایس ایس نے نفرت کا ماحول پھیلایا ہے اس کے خلاف کھڑے ہونے کا مقصد ہے۔

راہل گاندھی نے کہا ’’کل میں نے کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے اظہار خیال کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی بے عزتی کی جا رہی ہے اور سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مجھ سے اپنے مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کی درخواست کی۔‘‘ انہوں نے کہا ’’گورنر نے ہماری توہین کی۔ ہمیں سری نگر واپس بھیجا جا رہا ہے، جہاں ہمارے لوگوں کو گولی ماری جا رہی ہے۔ اب وہ میرے پاس آئے اور میں ان کی بات نہ اٹھاؤں تو پھر ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا کیا مطلب رہ جائے گا؟‘‘

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات