spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرجموں کشمیر میں آج شام سے موسم میں تبدیلی کا امکان

جموں کشمیر میں آج شام سے موسم میں تبدیلی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں پھر داخل ہونگی جس سے موسم تبدیل ہوگا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نےبتایا کہ 19 سے 21 فروری تک جموں و کشمیر تازہ مغربی ہواﺅں سے متاثر ہوسکتا ہے تاہم کسی بڑی برفباری یا بارش کا کوئی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج شام کو کشمیر کے بالائی مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے جبکہ 20فروری کو میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور دوپہر سے 21 کی صبح تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں ہو سکتی ہیں۔اس دوران محکمہ نے کہا کہ آنے والے نظام کے زیر اثر اتوار سے اگلے منگل (یعنی 19سے 21فروری ) تک جموں کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارشوں/برفباری کا امکان ہے۔
اسی دوران گزشتہ شب سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.7 ڈگری سیلسیس، پہلگام 2.1 اور گلمرگ میں 2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے علاقے میں کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور لیہہ میں منفی 1.2 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 14.1 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرہ میں 13.6، بٹوت میں 9.6، بانہال میں 5.8 اور بھدرواہ میں 7.3 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات