spot_img
الرئيسيةعالمی خبریںروپیہ 40 پیسے گر کر 82 روپے فی ڈالر سے زیادہ ہوگیا

روپیہ 40 پیسے گر کر 82 روپے فی ڈالر سے زیادہ ہوگیا

ہندوستانی معیشت خراب دور سے گزر رہی ہے ۔ ایک جانب ہنڈن برگ کی رپورٹ آنے کے بعد اڈانی گروپ کے حصص گر رہے ہیں اور اس میں رکنے کا رجحان نظر نہیں آ رہا ہے دوسری جانب بری خبر یہ ہے کہ ڈالر کے مقابلہ روپیہ کمزور ہوا ہے ۔

بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی مضبوطی اور درآمد کنندگان اور بینکروں کے خرید کے دباؤ کی وجہ سے آج انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 40 پیسے کم ہوکر 82.20 پر آگیا۔وہیں اس کے گزشتہ کاروباری دن روپیہ مضبوط ہوکر 81.80 روپے فی ڈالررہا تھا۔
ابتدائی تجارت میں چار پیسے کی کمی سے روپیہ 81.84 فی ڈالر پر کھلا، سیشن کے دوران خریداری کی وجہ سے 82.24 فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا، جب کہ فروخت کی حمایت سے یہ 81.74 فی ڈالر کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔ یہ بالآخر 40 پیسے کی کمی کے ساتھ گزشتہ روز کے 81.80 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 82.20 روپے پر آگیا۔

روپیہ کا کمزور ہونے کا سیدھا اثر قومی معیشت پر پڑتا ہے اور اگر جلد اس سمت میں قدم نہیں اٹھائے گئے تو کاروباری گھرانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات