spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرسرمائی تعطیلات کے بعد وادی کشمیر کے کالجوں میں آج رونق لوٹ...

سرمائی تعطیلات کے بعد وادی کشمیر کے کالجوں میں آج رونق لوٹ آئی

سرینگر: پچاس دنوں کی تعطیلات کے بعد جموں و کشمیر کے سرمائی زون کے کالجوں میں آج سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جارہی ہیں۔ جموں و کشمیر ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے دسمبر 2022 میں تمام سرکاری ڈگری کالجوں کے لیے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ محکمۂ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ایک حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ کشمیر اور جموں صوبے کے سرمائی علاقوں کے ڈگری کالجوں میں 27 دسمبر سے 14 فروری 2023 تک تعطیلات ہوں گی۔ جب کہ جموں صوبے کے گرمائی زون میں آنے والے ڈگری کالج یکم جنوری سے 10 جنوری تک تعطیلات کے لیے بند رہیں گے۔
�جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کشمیر ڈویژن کے دسویں، گیارھویں اور بارھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ دسویں جماعت کا امتحان 9 مارچ سے شروع ہوکر 5 اپریل کو ختم ہوگا۔ دوسری جانب گیارہویں جماعت کے طلبا کے امتحانات 6 مارچ سے شروع ہوکر بالترتیب 19 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے مطابق کشمیر زون کے بارہوں جماعت کے امتحانات 8 مارچ سے 2 اپریل تک جاری رہیں گے۔ اس ضمن میں تمام اسکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات