spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرشوپیاں کے چکورہ علاقے میں انکاونٹر شروع

شوپیاں کے چکورہ علاقے میں انکاونٹر شروع

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین مسلح تصادم کا آغاز ہوا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کر کے بتایا،”شوپیان کے چکورا علاقے میں انکاونٹر شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز علاقے میں تعینات ہیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے چکورا علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائیاں شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز جوں ہی مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو وہاں چھپے جنگجووں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کی جوابی کاروائی کی گئی ، جس سے مسلح تصادم کا آغاز ہوا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ علاقے کو پوری سے طرح سے محاصرے میں لے لیا گیا ہے، اور فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فائرنگ اور تلاشی کاروائی کا سلسلہ جاری تھا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات