spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرمرکزی وزارت داخلہ نے منیش سیسودیاکے خلاف سی بی آئی انکوائری...

مرکزی وزارت داخلہ نے منیش سیسودیاکے خلاف سی بی آئی انکوائری کو منظوری دے دی

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی مشکلات میں اضافہ ہونے جا رہا ہے کیونکہ مرکزی وزارت داخلہ نے ان کے خلاف سی بی آئی انکوائری کو منظوری دے دی ہے۔ یہ معاملہ فیڈ بیک یونٹ تشکیل دئے جانے سے متعلق ہے اور سی بی آئی نے منیش سسودیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت مانگی تھی۔لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے اس معاملے کو وزارت داخلہ کی منظوری کے لئے بھیجا تھا۔ وزارت داخلہ نے انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ منیش سسودیا پر یہ الزام ہے کہ 2015-16 میں کیجریوال حکومت نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فیڈ بیک یونٹ تشکیل دی تھی۔ الزام ہے کہ فیڈ بیک یونٹ نے سیاسی لوگوں کی جاسوسی کی، جب منیش سسودیا ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے وزیر تھے۔ سی بی آئی نے دہلی کی شراب پالیسی کو لے کر بھی منیش سسودیا کے خلاف چھاپہ مارا تھا۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے منیش سسودیا کو سوالوں کے جواب جاننے کے لیے 26 فروری کو طلب بھی کیا ہے۔ اب سی بی آئی ان کے خلاف نیا مقدمہ درج کرنے جا رہی ہے۔ ایسے میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کی مشکلات میں اضافہ ہونا لازمی ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات