spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرمرکزی وزیر پشو پتی کمار پارس نے عوامی رَسائی پروگرام کے تحت...

مرکزی وزیر پشو پتی کمار پارس نے عوامی رَسائی پروگرام کے تحت سانبہ کادورہ کیا

مرکزی وزیر پشو پتی کمار پارس نے عوامی رَسائی پروگرام کے تحت سانبہ کادورہ کیا
ترقیاتی کاموں کا اِفتتاح کیااور ترقی پسند اخروٹ پروسسنگ یونٹ کا دورہ کیا
جموں وکشمیر سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وشواس،سب کا پریہاس کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔مرکزی وزیر
سانبہ/17/فروری2023ء؁
مرکزی وزیر فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹریز پشو پتی کمار پارس نے مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی اقدام کے ایک حصے کے طور پر آج جموں وکشمیر میں سرحدی ضلع سانبہ کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور نمائندوں اور مقامی لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کیا۔
مرکزی وزیر نے سانبہ کے دو روزہ دورے کے پہلے دِن اے 1 ریزورٹس کے قریب تھانڈی کھوئی وِجے پورمیں ایک عوامی رسائی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اُنہوں نے عوامی نمائندوں کی بات سنی اور محکمانہ سٹالوں کا معائینہ بھی کیا۔
مرکزی وزیر کے ہمراہ چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کیشودت شرما، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی بلوان سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ محترمہ انورادھا گپتا، ایس ایس پی بینم توش اور دیگر اَفسران بھی تھے۔
مرکزی وزیر موصوف نے مرکزی حکومت کی وابستگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کاجائزہ اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے فوائد کو عوام تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے جموں وکشمیر یوٹی کے لئے باقاعدگی سے ٹور پروگرام کا اِنعقاد کیا جارہا ہے۔ اُنہو ں نے سرحدی ضلع سانبہ کی مجموعی ترقی کی تیز رفتاری کی بھی تعریف کی بالخصوص سڑکوں کے نیٹ ورکس، صحت بنیادی ڈھانچے، تعلیمی اِداروں، صنعتی ترقی اور اس کے لئے ضلع اِنتظامیہ سانبہ کی سراہنا کی۔
اُنہوں نے اِس موقعہ پر دِکھائے گئے محکمانہ سٹالوں کا معائینہ کیا اور استفادہ کنندگان پر مبنی سکیموں کی کامیابیوں اور ان کی تکمیل کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مقامی لوگوں سے مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی بھی تلقین کی۔ اِس موقعہ پرلگائے گئے محکمانہ سٹالوں میں زراعت، باغبانی، بھیڑ و پشو پالن، سماجی بہبود، ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم، کے وِی آئی بی، صحت، آئی سی ڈی ایس، فشریز ڈیپارٹمنٹ کے اوریگر شامل تھے۔
اِس موقعہ پر مرکزی وزیر نے لاڈلی بیٹی سکیم، خود روز گار سکیموں، یوڈی آئی ڈی کا رڈ، آیوشمان بھارت کارڈ، باغبانی سکیموں، دستکاری ہینڈ لوم سکیموں وغیرہ کے اِستفادہ کنند گان میں سر ٹیفکیٹ اور منظوری نامے تقسیم کئے

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات