spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرڈبلیو پی ایل نیلامی: خاتون کرکٹ کے نئے باب کا آغاز، اسمرتی...

ڈبلیو پی ایل نیلامی: خاتون کرکٹ کے نئے باب کا آغاز، اسمرتی مندھانا بنی سب سے مہنگی کھلاڑی، 3.40 کروڑ روپے لگی بولی

خاتون کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جا رہا ہے۔ ڈبلیو پی ایل (وومنس پریمیر لیگ) کے پہلے سیزن کے لیے ممبئی میں میگا آکشن یعنی نیلامی کا دور چل رہا ہے۔ تقریباً 450 کھلاڑیوں کے لیے ڈبلیو پی ایل کی پانچ ٹیمیں بولی لگا رہی ہیں۔ ابھی تک ہندوستانی ٹیم کی اسٹار کھلاڑی اسمرتی مندھانا پر سب سے بڑی بولی لگی ہے۔ انھیں رائل چیلنجرس بنگلورو نے 3.40 کروڑ روپے میں خریدا ہے.
ڈبلیو پی ایل کے لیے خاتون کرکٹرس کی نیلامی میں پیسوں کی خوب بارش ہو رہی ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 7 کھلاڑیوں نے 2 کروڑ روپے سے زیادہ کی بولی حاصل کی ہے۔ اب تک ہوئی نیلامی کے مطابق اسمرتی مندھانا سب سے مہنگی کھلاڑی رہی ہیں، اور ان کے بعد آسٹریلیائی کرکٹر ایشلے گارڈنر اور انگلینڈ کی نتالی اسکیور کا نام آتا ہے جن کے لیے 3.20 کروڑ روپے کی بولی لگی ہے۔ گارڈنر کو گجرات جائنٹس نے، جبکہ نتالی کو ممبئی انڈینز نے خریدا ہے
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک کی 10 سب سے مہنگی کھلاڑیوں میں 7 ہندوستانی کھلاڑیوں کا نام شامل ہے۔ مندھانا کے علاوہ دیپتی شرما، جیمما روڈرگز، شیفالی ورما، رچا گھوش، پوجا وستراکر اور ہرمن پریت کور پر بھی خوب بولیاں لگائی گئی ہیں۔ ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم فی الحال ٹی-20 عالمی کپ کے لیے جنوبی افریقہ میں ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی سبھی کھلاڑی ڈبلیو پی ایل نیلامی کا مزہ ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر لے رہی ہیں۔ اسمرتی مندھانا کا نام نیلامی میں سب سے پہلے آتے ہی ہندوستانی کھلاڑیوں نے خوب تالیاں بجائیں۔ مندھانا کے 3.40 کروڑ روپے کا نمبر چھوتے ہی کھلاڑیوں نے گلے لگ کر انھیں مبارکباد دی۔ ہرمن پریت کور اور رینوکا ٹھاکر پر بھی جب بولی لگی تو کمرے میں خوب ہنگامہ اور جشن منایا گیا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات