spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرڈوڈہ میں آگ کی واردات 3 منزلہ رہائشی مکان خاکستر

ڈوڈہ میں آگ کی واردات 3 منزلہ رہائشی مکان خاکستر

ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ کے گاوں ڈھڈکائی میں تین منزلہ رہائشی مکان آگ کی ہولناگ واردات میں خاکستر ہوگیا۔ درمیانی شب کو ڈھڈکائی کاٹھیاڑہ گاوں میں ایک تین منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور کچھ ہی دیر میں پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ اس کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاو کاروائی شروع کی۔آتشزدگی کی اس واردات میں تین منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوا جس میں بھاری مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوا تاہم گھر میں موجود افراد و مال مویشی کو صیح سلامت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس مکان میں جماعت علی، لال حسین و محمد اسرائیل اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ہے، تاہم پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہےادھر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات