spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرکشمیر ۔جی 20 اجلاس کا آج دوسرا دن

کشمیر ۔جی 20 اجلاس کا آج دوسرا دن

سری نگر میں جی 20 ممبران کی تیسری ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ کا آج دوسرا دن ہے اور آج دوسرے دن جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے شر کت کی۔اس موقع پر ایل جی نے جہاں مندو بین سے ملاقات کی وہیں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں نچلی سطح پر جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔ نئی صنعتیں آ رہی ہیں، تیز زرعی ترقی گاؤں کو خوشحال بنا رہی ہےاور بنیادی ڈھانچے کی ترقی تیزی سے ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ہندوستان کے ترقی یافتہ خطوں میں سے کچھ قابل پیمائش سنگ میل پر کھڑا ہے، اور ہم اقتصادی اور سماجی طور پر لوگوں کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ایل جی نے کہا کہ صرف امن اور لوگوں کی خوشی مہمان نوازی میں گرمجوشی لا سکتی ہے، اور جموں کشمیر میں سیاحت بھی ہندوستان کے کثیر مذہبی اور کثیر الثقافتی اقدار کی عکاس ہے۔
مہمانوں کی حفاظت اوراس بین الااقوامی تقریب کے پُرامن اورکامیاب انعقاد کویقینی بنانے کیلئے پورے علاقے میں ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ہرقسم کی نقل وحرکت پر کڑی نظررکھی جارہی ہے۔اس تقریب میں جی 20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز بشمول فلم انڈسٹری کے سرکردہ پروڈیوسرز نے شرکت کی ہیں۔مندوبین کے مابین تین روزتک جاری رہنے والی بات چیت میں سیاحت کے شعبے کو 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے سے جوڑنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سیاحت کی ترقی سے فائدہ اٹھانے پر بھی توجہ دی جائے گی ۔گزشتہ روز فلمی سیاحت کے عالمی تناظر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں اس کے معاشی فوائد اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہوا ۔ جھیل ڈل کے کنارے اور زبرون پہاڑی کے دامن میں واقع شیرکشمیر انٹر نیشنل کانفرنس سینٹر میں 24مئی تک جی 20کے ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا آج دوسرا دن ہے اور سرینگر کو پہلی مرتبہ کسی بین الااقوامی سطح کی کانفرنس کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے ۔ ادھر انتظامیہ کی جانب سے سرینگر میں اس سلسلے میں تمام تر تیاریوں سیکورٹی انتظامات سے لے کر شہر کی تزئین و آرائش تک، پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں ۔ سرینگر میں جہاں اس اجلاس کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے وہیں جھیل ڈل اور ‘ایس کے آئی سی سی’ کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔شہر کے اندر کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔جھیل ڈل کے اردگرد علاقوں پر خصوصی ڈرون کیمروں کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ بحریہ کے میرین کمانڈوز دلکش ڈل جھیل پر گشت کر رہے ہیں اور سیکورٹی اہلکار زمین پر چوکس ہیں تاکہ سرینگر میں شروع ہونے والے جی 20 اجلاس کو خوش اسلوبی سے انجام دیا جاسکے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات