spot_img
الرئيسيةجموں کشمیریم اے سٹیڈیم جموں میں فُل ڈریس ریہر سل کا اِنعقاد صوبائی...

یم اے سٹیڈیم جموں میں فُل ڈریس ریہر سل کا اِنعقاد صوبائی کمشنر جموں نے پریڈ کا معائینہ کیا او رسلامی لی

جموں /24جنوری2023ء؁
یومِ جمہوریہ 2023 ء کی تقریبات کیلئے فُل ڈریس ریہرسل آج یہاں ایم اے سٹیڈیم جموں میں حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ اور سخت حفاظتی انتظامات میں منعقد ہوئی۔
اِس موقعہ پرآرمی، سی آر پی ایف، جے کے پی، ایس ایس بی، این سی سی کیڈٹس اور سکولی طلباء کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔
صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے سکولی بچوں اور فنکاروں نے تھیم پر مبنی پرزنٹیشنز پر مشتمل رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ جموں و کشمیر پولیس کے ڈئیر ڈیولز کی شاندار کارکردگی نے شاندار کرتب دکھا کر حاضرین کو مسحور کر دیا۔
جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کے کھلاڑیوں نے بھی شاندار جمناسٹک کا مظاہر ہ کیا۔ ثقافتی پیشکشوں میں جموں وکشمیر کی جامع ثقافت، سماج کے کمزور طبقوں کی سماجی اور معاشی آزادی کے لئے حکومتی اقدامات کو دِکھایا گیا۔ اِس میں حب الوطنی پر مبنی پرزنٹیشنز، لوک موسیقی اور رقص بھی پیش کیا گیا۔
محکمہ سماجی بہبود، محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، جے اینڈ کے رورل لائیو لی ہڈ مشن (اُمید) نے اَپنی کامیابیوں اور اقدامات کی عکاسی کرتے ہوئے ثقافتی پرزنٹیشنز بھی پیش کیں۔
اِس موقعہ پر دیگر اَفراد کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواسا، جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن سپنا کوتوال، محکموں کے سربراہان اور دیگر سول اور پولیس اَفسران موجود تھے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات