spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرآیوروید کی قدیم حکمت سب کی مجموعی فلاح و بہبود کیلئے پوری...

آیوروید کی قدیم حکمت سب کی مجموعی فلاح و بہبود کیلئے پوری انسانیت کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر

لیفٹیننٹ گورنر نے گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اکھنور میں
بھگوان دھنونتری کی پران پر تیشتھا تقریب میں شرکت کی
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوگا اور آیوروید کی قدیم حکمت سب کی مجموعی فلاح و بہبود کیلئے پوری انسانیت کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر
کہا،جموں و کشمیر میں ملک کو ایک ویلنس اور آیوروید مرکز کے طور پر پیش کرنے کی صلاحیت ہے
نوجوان کاروباریوں اور آیوروید گریجویٹوں کی جانب سے سٹارٹ اَپس کی مدد سے اِس مقصد کیلئے کوششوں میں بہت زیادہ بڑھایا جاسکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر
ایل جی نے آیوروید سٹارٹ اپس کی خاطر سازگار ماحول اور ضروری مدد کیلئے یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا
اَکھنور/10/نومبر2023ء؁
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آٹھویں قومی یوم آیوروید کے موقعہ پر آج گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اَکھنور میں بھگوان دھنونتری کی پران پرتیشتھا تقریب میں شرکت کی۔
اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں لوگوں کومُبارک باد پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس برس کے یوم آیوروید کا تھیم”آیوروید فار وَن ہیلتھ‘‘ ہندوستان کی جی۔ 20 صدارت ”واسودھائیوکٹم بکم“ کے موضوع سے مطابقت رکھتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوگا اور آیوروید کی قدیم حکمت سب کی مجموعی فلاح و بہبود کے لئے پوری اِنسانیت کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ہمارے شہریوں کے لئے صحت مند زندگی کو یقینی بنانے کے لئے یوگا، آیوروید اور دیگر ہندوستانی نظامِ طب کو صحت عامہ کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ڈاکٹروں اور دیگرشراکت داروں کی توجہ کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم روایتی ادویات کے بہترین طریقوں کو فروغ دیں اور طلباء، کسانوں اور عوام کو آیوروید کے بارے میں حساس بنائیں تاکہ ہیلتھ کیئر کا ایک دیرپا ماحولیاتی نظام بنایا جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے منوج سِنہااحتیاطی اور مجموعی دیکھ ریکھ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، سازگار ماحول پیدا کرنے اور آیوروید سٹارٹ اَپس کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ملک کو ایک فلاحی اور آیوروید مرکز کے طور پر پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔ اِس مقصد کے لئے کوششوں کو نوجوان کاروباریوں اور آیوروید گریجویٹوں کی مدد سے بہت زیادہ بڑھایا جاسکتا ہے

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات