spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرمشیر راجیو رائے بھٹناگر نے راج پورہ اَکھنور کا دورہ کیا

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے راج پورہ اَکھنور کا دورہ کیا

جل جیون مشن کے مختلف کاموں کا موقعہ پر جائزہ لیا
جموں /10/نومبر2023ء؁
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں اَکھنور کے مڑھ بلاک کے راج پورہ علاقہ کا دورہ کیا اور جل جیون مشن کے مختلف کاموں کا موقعہ پر جائزہ لیا۔
اُنہوں نے یہ دورہ پانی کی فراہمی کے جاری منصوبوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور جل جیون مشن کے بروقت اور مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے مقصد سے کیا۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے دورے کے دوران جل جیون مشن کی عمل آوری میں شامل مقامی اَفسروں، اِنجینئروں اور پانی سمیتی کے ممبروں کے ساتھ سے بات چیت کی۔ اُنہوں نے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجوں اور مشن کے مقاصد کو تیز کرنے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر فرد کے لئے پینے کے صاف پانی کی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے اور اِس باوقار مشن کے بہتر عمل آوری کے لئے سرکاری ایجنسیوں اور مقامی کمیونٹیوں کے مابین مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات