spot_img
الرئيسيةعالمی خبریںایئر انڈیا کے طیارے کے انجن میں دوران پرواز لگی آگ، ابو...

ایئر انڈیا کے طیارے کے انجن میں دوران پرواز لگی آگ، ابو ظہبی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

پرواز میں 184 مسافر سوار تھے۔ انجن میں فنی خرابی کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔ جیسے ہی طیارے کے پائلٹ نے آگ کے شعلوں کو دیکھا تو اس نے طیارے کی ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی
ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز میں آگ لگنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انجن میں آگ لگنے کے بعد ابوظہبی ایئرپورٹ پر طیارے کی محفوظ ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ طیارہ ابوظہبی سے کیرالہ کے کالی کٹ آ رہا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ فلائٹ میں 184 مسافر سوار تھے۔ انجن میں فنی خرابی کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔ جیسے ہی طیارے کے پائلٹ نے آگ کے شعلوں کو دیکھا تو اس نے طیارے کی ابوظہبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی۔ ایئرلائن کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں۔ انجن میں آگ کیوں لگی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات