spot_img
الرئيسيةقومی خبریںاین آئی اے نے ملک کے 70مقامات پر مارے چھاپے

این آئی اے نے ملک کے 70مقامات پر مارے چھاپے

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج صبح بڑی کارروائی کی ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ملک کی آٹھ ریاستوں میں 70 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق این آئی اے کی ٹیم پنجاب، ہریانہ، راجستھان، دہلی، چندی گڑھ، اتر پردیش، گجرات اور مدھیہ پردیش میں 70 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ کارروائی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے گینگسٹر ٹیرر فنڈنگ اور اس کے مجرمانہ سنڈیکیٹ کے خلاف درج کیس کے سلسلے میں کی ہے۔ معلومات کے مطابق این آئی اے کی ٹیم گینگسٹر اور ان کے مجرمانہ سنڈیکیٹ کے خلاف درج کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پنجاب میں 30 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ بتا دیں کہ گینگسٹر نیٹ ورک پر این آئی اے کے چھاپے کا یہ چوتھا دور ہے۔ اس سے پہلے بھی این آئی اے کئی بار کارروائی کر چکی ہے۔گینگسٹر اور ان کے مجرمانہ سنڈیکیٹ کے خلاف این آئی اے کے ذریعہ درج کیس کے سلسلے میں این آئی اے کے چھاپے جاری ہیں۔ ہریانہ کے جمنا نگر کے آزاد نگر میں واقع ایک مکان پر چھاپہ ماری جاری ہے۔ اس کے پیش نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کو مبینہ ٹرر فنڈنگ کیس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف ائی) کے دفاتر پر چھاپہ مارا تھا۔ این آئی اے نے راجستھان میں سات مقامات پر پی ایف آئی ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے اور اس کے کئی ارکان کو گرفتار کیا تھا

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات