spot_img
الرئيسيةجموں کشمیراے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کو صدر پولیس میڈل کے...

اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کو صدر پولیس میڈل کے لیے نامزد کیا گیا

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کشمیر، وجے کمار (آئی پی ایس) کو “شاندار خدمات” کے لیے صدر پولیس میڈل کے لیے نامزد کیا گیاے۔
ممتاز خدمات کے لیے صدر کا پولیس میڈل پولیس اور سی اے پی ایف کے لیے اعلیٰ ترین سروس میڈل ہے۔ یہ ان افراد کو طویل اور قابلِ تعریف خدمات کے لیے دیا جاتا ہے جنہوں نے ریاست/مرکزی پولیس یا سیکورٹی اداروں میں کم از کم 25سال خدمات انجام دیں۔
۔1997بیچ کے ایک آئی پی ایس افسر، وجے کمار نے اس سے قبل کشمیر میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مرکزی ڈیپوٹیشن پر سی آر پی ایف میں ڈی آئی جی پی نئی دہلی رینج، آئی جی پی اور آئی جی پی چھتیس گڑھ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
حال ہی میں، الیکشن کمیشن آف انڈیا نے انہیں 2018میں نو ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے میں CAPFs کے چیف فورس کوآرڈینیٹر کے کردار کے لیے باوقار قومی ایوارڈ سے نوازا ہے۔
وجے کمار کو کئی گیلنٹری میڈلز، میرٹوریئس سروس میڈل، ای سی آئی کی طرف سے نیشنل ایوارڈ اورسی او اے ایس،جی او سی انچارج (شمالی کمان)، ڈی جی سی آر پی ایف اور ڈی جی پی جموں وکشمیر کی طرف سے بھی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات