spot_img
الرئيسيةعالمی خبریںپاکستان کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی لیڈر فواد چوہدری گرفتار،...

پاکستان کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی لیڈر فواد چوہدری گرفتار، عمران خان پر بھی ہو سکتی ہے کارروائی!

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم کی جماعت پی ٹی آئی کے لیڈر اور پاکستان کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ عمران خان بھی جلد گرفتار ہو سکتے ہیں۔ فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں کی بڑی تعداد عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو بدھ کی صبح لاہور سے گرفتار کیا۔ فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کی مدعیت میں منگل کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مذکورہ مقدمے پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا۔
پاکستان کے سابق وزیر فواد چوہدری نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کی جانب سے درج مقدمے میں فواد چوہدری کے ایک حالیہ بیان کو وجہ بنایا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر زیادتیوں کا سلسلہ جاری رہا تو انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا ” الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی سی ہوگئی ہے اور جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔” فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے میں غداری کی دفعہ 124اے بھی شامل ہے جس کی سزا عمر قید ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات