spot_img
الرئيسيةعالمی خبریںترکی اور شام میں طاقتور زلزلے سے شدید تباہی.مرنے والوں...

ترکی اور شام میں طاقتور زلزلے سے شدید تباہی.مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز، ہزاروں بے گھر اور زخمی

ترکی میں طاقتور زلزلے سے شدید تباہی ہوئی ہیں ، کئی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں ، بڑی تعداد میں لوگ عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں ۔
جنوبی ترکی میں ایک طاقتور زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ زلزلہ ترکی کے شہر نوردگی سے 23 کلومیٹر مشرق میں آیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کئی عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد زلزلے کی لپیٹ میں آ گئی ہیں۔تباہی کے بارے میں موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سو سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے تاہم تصدیق کرنا ابھی باقی ہے اور 16 عمارتیں گر گئی ہیں۔ آہستہ آہستہ تصویر واضح ہو جائے گی۔ جس قسم کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں۔ اس سے واضح ہے کہ مرنے والوں کی تعداد مزید بڑھے گی۔ترکی سے جو ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگ عمارتوں سے بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ہر طرف چیخ و پکار ہے۔ ویڈیو میں کئی عمارتیں نظر آ رہی ہیں۔ عمارتوں کے ملبے میں پھنسے لوگ بچاؤ کے لیے پکار رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔ گرنے والی عمارتوں کے ملبے تلے بڑی تعداد میں لوگ دبے ہوئے ہیں۔ انہیں ملبے سے نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ یو ایس جیولوجیکل سروس نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکی میں گازیان ٹیپ کے قریب 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ ترک حکام نے ابھی تک کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی ہے، لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں علاقے کے کئی قصبوں میں تباہ شدہ عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات