spot_img
الرئيسيةعالمی خبریںپاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گیے

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گیے

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف انتقال کر گیے ہیں ، ان کی عمر 79 برس تھی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق سفارتی ذرائع نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیر علاج تھے۔ مشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے اور ابتدائی تعلیم کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے مکمل کی۔ سابق صدر نے لاہور کے فارمن کرسچن کالج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ رویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کرا کے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے۔ پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہو کر ملک سے باہر چلے گئے تھے

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات