spot_img
الرئيسيةقومی خبریںتریپورہ میں صبح 11 بجے تک تقریباً 32 فیصد پولنگ ریکارڈ

تریپورہ میں صبح 11 بجے تک تقریباً 32 فیصد پولنگ ریکارڈ

تریپورہ میں اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور صبح 11 بجے تک 32.06 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔
ریپورہ اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹنگ کا سلسلہ صبح 7 بجے سے جاری ہے اور صبح 9 بجے تک 13.23 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ قبل ازیں، تریپورہ میں 60 اسمبلی سیٹوں کے لئے پولنگ سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔ ریاست میں پرامن پولنگ کے لیے تمام تیاریاں پہلے ہی مکمل کر لی گئی تھیں۔
ریاست کے تقریباً 28.23 لاکھ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ یہ ووٹرز 259 امیدواروں کے مستقبل کا فیصلہ طے کریں گے۔ ووٹنگ شام 4 بجے تک ہوگی۔ ریاست کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی 55 اور اس کی اتحادی پارٹنر آئی پی ایف ٹی باقی پانچ سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ نو تشکیل شدہ پارٹی، تپرا موتھا، 60 میں سے 42 سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑ رہی ہے، جن میں سے 20 قبائلی اکثریتی ہیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات