spot_img
الرئيسيةقومی خبریںممتا بنرجی نے موجودہ حکومت کو ہٹلر سے زیادہ خطرناک قرار دیا

ممتا بنرجی نے موجودہ حکومت کو ہٹلر سے زیادہ خطرناک قرار دیا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےممبئی اور دہلی میں بی بی سی کے دفتر میں انکم ٹیکس کے سروے پر مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا اور مرکز کو ایڈولف ہٹلر یا نکولائی سیوسیسکو سے زیادہ ڈکٹیٹر قرار دیا۔ ریاستی وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ کی جانب سے 2023-24 کا ریاستی بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے اسمبلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بی بی سی کے دفاتر میں انکم ٹیکس کے سروے کا حوالہ دے کر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہٹلر اور سیوسیسکو سے زیادہ خطرناک ہے۔ بی بی سی نے ہمیشہ درست اور تازہ ترین جانکاری فراہم کی ہے تو پھر ان کے خلاف ایسی کارروائی کیوں ہو رہی ہے؟ بی بی سی نے کچھ نشر کیا ہے جو موجودہ مرکزی حکومت کے خلاف ہے۔ لہٰذا یہ کارروائی انتقامی جذبے سے کی گئی ہے۔ آزادی صحافت کو دبانا انتہائی افسوس ناک ہے۔ میں ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت کرتے ہوں۔ اب صرف عدلیہ ہی اس ملک کو بچا سکتی ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات