spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرراجوری تصادم آرائی: مزید 2 فوجی اہلکار ہلاک، تعداد 3

راجوری تصادم آرائی: مزید 2 فوجی اہلکار ہلاک، تعداد 3

راجوری ضلع کے کالاکوٹ علاقے میں جاری تصادم میں مزید 2 فوجی مارے گئے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کالا کوٹ انکاؤنٹر میں تین فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل دن میں، ایک میجر رینکنگ فوجی آفیسر مارا گیا تھا جبکہ دو دیگر فوجی زخمی ہوئے تھے، اور ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد، دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے، اور خیال کیا جاتا ہے کہ دو ملی ٹینٹ جنگل میں محاصرے میں ہیں۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات