spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرمیونسپل کارپوریشن 21ویں صدی میں شہریوں کی اُمنگوں کی علامت ہے. ایل...

میونسپل کارپوریشن 21ویں صدی میں شہریوں کی اُمنگوں کی علامت ہے. ایل جی

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں کی اعزازی تقریب میں شرکت کی
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام کونسلروں کی بے لوث خدمت کرنے، کووڈ وبائی بیماری سے لڑنے اور متعلقہ علاقوں میں میونسپل خدمات کو یقینی بنانے کیلئے سراہا
شہری بلدیاتی اِداروں (یو ایل بی) کے انتخابات وارڈوں کی حد بندی اور دیگر پسماندہ طبقات کیلئے وارڈوں کے ریزرویشن کی مشق مکمل ہونے کے بعد ہوں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر
کہا،میونسپل کارپوریشن 21ویں صدی میں شہریوں کی اُمنگوں کی علامت ہے
جموں و کشمیر میں 73ویں اور 74ویں ترمیم کے نفاذ میں تاخیر کے باوجودیوٹی اِنتظامیہ نے اگست 2019 ء کے بعد منتخب نمائندوں کو مزید محکموں اور کاموں کو منتقل کرکے فیصلہ سازی اور ترقی کی مرکوزیت کے بنیادی اصولوں کو یقینی بنایا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر/14/نومبر2023ء؁
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج جموں میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں کو مُبارک باد پیش کی جن کی معیاد آج ختم ہو رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام کونسلروں کی لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے، کووڈ وبائی بیماری سے لڑنے اور متعلقہ علاقوں میں میونسپل خدمات کو یقینی بنانے کے لئے سراہا۔
اُنہوں نے کہا کہ شہری بلدیاتی اِداروں (یو ایل بی) کے انتخابات وارڈوں کی حد بندی اور دیگر پسماندہ طبقات کے لئے وارڈوں کے ریزرویشن کی مشق مکمل ہونے کے بعد ہوں گے۔ اُنہوں نے کونسلروں کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کی رہنمائی میں جموں کشمیر میں نچلی سطح پر جمہوری نظام کو بااِختیار بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں کا اشتراک کیا۔
اُنہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں 73 ویں اور 74 ویں ترمیم کی عمل آوری میں تاخیر کے باوجود یوٹی اِنتظامیہ نے اگست 2019 ء کے بعد منتخب نمائندوں کو مزید محکموں اور کاموں کو منتقل کرکے فیصلہ سازی اور ترقی کی مرکوزیت کے بنیادی اصولوں کو یقینی بنایا ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات