spot_img
الرئيسيةکھیل کودشبمان گِل کی ڈبل سینچری بھارت نے سیریز میں 0-1 کی برتری...

شبمان گِل کی ڈبل سینچری بھارت نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

انڈیا نے نیوزی لینڈ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
بدھ کے روز حیدرآباد دکن میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔
انڈیا کی جانب سے شبمان گِل نے 208 رنز بنائے جب کہ ان کے علاوہ کوئی بیٹر ففٹی بھی نہ بنا سکا۔
شبمان گِل کے علاوہ کپتان روہت شرما نے 34، سوریا کمار یادو نے 31 اور ہاردک پانڈیا نے 28 رنز بنائے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری شپلی اور ڈیرل مچل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ اوپنر نے 149 گیندوں پر 19 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 208 رنز بنائے۔
شبمان گِل ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سینچری بنانے والے پانچویں انڈین بیٹر بن گئے ہیں۔
صرف یہی نہیں اس تاریخی اننگز کے بعد انہوں نے دنیائے کرکٹ میں ڈبل سینچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
اس سے پہلے انڈیا کے ہی ایشان کشن نے چھ ہفتے قبل بنگلہ دیش کے خلاف ڈبل سینچری بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا جو اب ان کے ساتھی کھلاڑی کے پاس ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات