spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرصدرِ جمہوریہ ہند نے کشمیر یونیورسٹی کے 20ویں کانووکیشن میں شرکت کی

صدرِ جمہوریہ ہند نے کشمیر یونیورسٹی کے 20ویں کانووکیشن میں شرکت کی

سری نگر/11/اکتوبر2023ء؁
صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج کشمیر یونیورسٹی کے 20ویں کانووکیشن سے خطاب کیا۔
اِس موقعہ پرصدرِجمہوریہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کشمیر کے ذمہ دار نوجوانوں پر فخر ہے۔ اُنہوں نے کشمیر یونیورسٹی کے طلباء پر زور دیا کہ وہ اَپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسا کر کے وہ سماجی تبدیلی لا کر ایک مثال قائم کر سکتے ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سابق طالب علموں نے ملک کی خدمت کرکے اس یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔
صدرِ جمہوریہ نے کشمیر یونیورسٹی کے نصب العین کا حوالہ دیتے ہوئے جس کا مطلب ہے ”آئیے ہم اندھیرے سے روشنی کی طرف بڑھیں“ کہا کہ ہمارے نوجوان جتنا زیادہ تعلیم اور اَمن کی روشنی کی طرف بڑھیں گے اور ہمارا ملک اتنا ہی ترقی کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جس معاشرے اور ملک کے نوجوان ترقی اور نظم و ضبط کی راہ پر چلتے ہیں وہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔
اُنہوں نے اِس بات پر خوشی کا اِظہار کیا کہ کشمیر یونیورسٹی میں 55 فیصد طلباء لڑکیاں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک اور اس کی تقدیر کی تصویر پیش کرتے ہیں۔خواتین اور لڑکیاں ملک کی قیادت میں بڑا کردار اَدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اُنہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ”ناری شکتی وندن ایکٹ“ 2023 ہمارے ملک میں خواتین کی زیر قیادت ترقی کی سمت ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات