spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرضلع ترقیاتی کمشنر سر ی نگر نے ضلع میں ٹی بی کے...

ضلع ترقیاتی کمشنر سر ی نگر نے ضلع میں ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کا جائزہ لیا

سری نگر/11/اکتوبر2023ء؁
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کی صدارت میں آج ایک میٹنگ ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول سوسائٹی کی ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جس میں ضلع سری نگر میں ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کی پیش رفت اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔
میٹنگ کے آغاز میں ضلع ترقیاتی کمشنر جو چیئرمین ٹی بی کنٹرول سوسائٹی ڈسٹرکٹ بھی ہیں، نے ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہیں 2023ء سے اَ ب تک قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت سرکاری اور نجی شعبے کی جانے والی سرگرمیوں جیسے ٹی بی نوٹیفکیشن، ٹی بی سکور انڈکس، پروگرام اِنڈیکیٹر وں کی کامیابی، نکشے پوشن یوجنا اور ڈرگ سیل ڈیٹا وغیرہ کے بارے میں تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی گئی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کا جانکاری دی گئی کہ سب نیشنل سرٹیفیکیشن (ایس این سی۔2023) سروے کا دعویٰ کرنے کے لئے مطلوبہ پیرامیٹروں ضلع سری نگر نے زائد اَز 80 فیصد سے قومی ضرورت کے مقابلے میں 93 فیصد ٹی بی سکور حاصل کئے ہیں اور اے ٹی ٹی منشیات کی فروخت میں 60 فیصدسے زیادہ کمی ظاہر کی ہے۔دکھایا ہے۔ اس سال ممکنہ ٹی بی اِمتحان کی شرح 2912/لاکھ آبادی تک بڑھا دی گئی ہے۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات