spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرلیفٹیننٹ گورنر کا آئی ٹی آئی گریجویٹوں کے پہلے کانووکیشن سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا آئی ٹی آئی گریجویٹوں کے پہلے کانووکیشن سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر نے پولی تکنیک کی درجہ بندی کیلئے پورٹل، جے کے اِنوویشن ہَب پورٹل، سینٹر لائزڈ اکیڈمک مانیٹرنگ اینڈ امپروومنٹ سسٹم،
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق نظر ثانی شدہ نصاب کی عمل آوری سمیت متعدد نئے اَقدامات کا آغاز کیا
کہا،کئی دہائیوں تک آئی ٹی آئیز نے ہنرمندی شعبے میں ریڈھ کی ہڈی کے طور پر کام کیا اور صنعتوں کی ترقی اور پیداوار میں بہت زیادہ تعاون کیا
ایل جی نے آئی ٹی آئیز کو بہتر وجدید بنانے اور تربیت و بنیادی ڈھانچے کو عالمی معیارات پر پورا اُترنے کی ضرورت پر زور دیا
جموں و کشمیر یو ٹی میں ہنرمند اَفرادی قوت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق ایک جامع اور معیاری آئی ٹی آئی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کیا جانا چاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر/29/اکتوبر2023ء؁
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ (آئی ٹی آئی) کے گریجویٹوں کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کیا جنہوں نے آل اِنڈیا ٹریڈ ٹیسٹ۔2023 ء میں کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے قومی سطح کے ٹاپروں کو مُبارک باد دی اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے پولی تکنیک کی درجہ بندی کے لئے پورٹل، جموں وکشمیر انوویشن ہَب پورٹل،سینٹرلائزڈ اکیڈمک مانیٹرنگ اینڈ امپروومنٹ سسٹم اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق نظر ثانی شدہ نصاب کی عمل آوری سمیت متعدد نئے اَقدامات کا آغاز کیا۔
اُنہوں نے اَپنے خطاب میں آئی ٹی آئیز کو جدید بنانے اور تربیت و بنیادی ڈھانچے کو عالمی معیارات پر پورا اُترنے کی ضرورت پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں آئی ٹی آئی ز کو جدید بنانے اور تربیت اور بنیادی ڈھانچے کو عالمی معیار کے مطابق تبدیل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی
اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہنرمند اَفرادی قوت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق ایک جامع اور معیار پر مبنی آئی ٹی آئی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کیا جانا چاہیے

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات