spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرچیف سیکرٹری نے ضلع پلوامہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے ضلع پلوامہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

پلوامہ/03/نومبر2023ء؁
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج پلوامہ ضلع میں مختلف سیکٹروں میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں اور فلیگ شپ اَقدامات کاایک میٹنگ میں تفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ کا بنیادی مقصد ضلع میں مختلف سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔
چیف سیکرٹری نے جائزہ میٹنگ سے قبل اہم پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا اور کل 3028 کروڑ روپے کے مستقبل کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ترقیاتی منصوبے ضلع پلوامہ کی ایک وسیع آبادی کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ضلع کے اندر ترقی کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے پختہ عزم کو اُجاگر کرتا ہے۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے والی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جہاں انہوں نے او ڈی ایف پلس ماڈل کی سراہنا کی جو پلوامہ نے حاصل کیا ہے۔اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پلوامہ کو کوڑا کرکٹ سے پاک بنائیں۔ اس کے بعد مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا تفصیلی معائینہ کیا اور ان کی کامیابیوں اور اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔ اس تقریب میں مختلف سرکاری سکیموں کے استفادہ کنندگان کی شناخت،ان کی مبارکباد اور استفادہ کنندگان کو سکیموں کے منظور ی نامے فراہم کرنا بھی شامل تھا۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات