spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرلفٹینٹ گورنر نے کشمیر ڈویژن کی خواتین کو اعزاز سے نوازا

لفٹینٹ گورنر نے کشمیر ڈویژن کی خواتین کو اعزاز سے نوازا

لفٹینٹ گورنر نے کشمیر ڈویژن کی خواتین کو اعزاز سے نوازا
ناری شکتی کو بااختیار بنانے کیلئے چنار کارپس کے نیک اقدام کو سراہا
جموں و کشمیر کو بااختیار بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازمی۔ ایل جی سنہا
مجھے یہ فخر ہے کہ ہماری آدھی آبادی نے یو ٹی کی خوشحالی اور ترقی میں بہت زیادہ حصہ ڈالا ہے۔ ایل جی سنہا
سرینگر 26 اکتوبر 2023 ء؁
لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج چنار کارپس کی طرف سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کشمیر ڈویژن کی کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا۔
اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے ان تمام خواتین کو مبارکباد دی جنہوں نے اپنے لئے ایک جگہ بنائی ہے اور دیگر خواتین کو مختلف شعبوں میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے خواب دیکھنے اور حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے۔
انہوں نے ناری شکتی کو بااختیار بنانے کیلئے چنار کارپس کے شاندار اقدام کی تعریف کی اور قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کا اعتراف کیا۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی کو بااختیار بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے آئین میں درج مساوات، مساوی حقوق اور مساوی مواقع کے اصولوں کی بنیاد پر خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی ہے

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات