spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرقبائلی علاقوں میں 85 ماڈل گاؤں اور اہم بنیاد ی ڈھانچہ تیار...

قبائلی علاقوں میں 85 ماڈل گاؤں اور اہم بنیاد ی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے

قبائلی علاقوں میں 85 ماڈل گاؤں اور اہم بنیاد ی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے
سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ نے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
راجوری/03/نومبر2023ء؁
سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ اور سی اِی او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وِکاس کنڈل کے ساتھ قبائلی بہبود کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیااور قبائلی دیہاتوں میں نئی سکیموں اور پروجیکٹوں کی عمل آوری کے لئے روڈ میپ پر زور دیا۔
ڈائریکٹر قبائلی اَمور مشیر احمد مرزا، ڈائریکٹر ٹی آر آئی، مختار احمد، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، شمع ان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالخبیر، اَیڈیشنل ڈی سی، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی،پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹیو اِنجینئران، جے پی ڈی سی ایل،گراؤنڈ واٹر ڈویژن،ڈی ایف او، ڈی ایس ایچ او، سی اِی او اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے مختلف سکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔
سیکرٹری موصوف نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں یوٹی حکومت نے قبائلی آبادی کو بااِختیار بنانے، فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے خصوصی اَقدامات شروع کئے ہیں جو گذشتہ تین برسوں میں متعارف کی گئی قانونی اور مالی پالیسیوں سے بالخصوص بنیادی ڈھانچے، نقل مکانی، جنگلاتی حقوق اور تعلیمی شعبوں میں ظاہر ہوتے ہیں

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات