spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ٹیگور ہال میں جموں...

ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ٹیگور ہال میں جموں وکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز کے فن کاروں کو مُبارک باد دی

سری نگر/13/اکتوبر2023ء؁
سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج یہاں ٹیگور ہال میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجزکے مختلف فنکاروں کو اعزارات سے نوازا۔
اِس اعزازی تقریب کا اِنعقاد جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز (جے کے اے اے سی ایل) کی جانب سے ان فن کاروں کے لئے کیا گیا تھا جنہوں نے راج بھون سری نگر میں صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کے اعزاز میں ایک غیر معمولی ثقافتی پرزنٹیشن پیش کی۔
ڈاکٹرسیّد عابدرشید شاہ نے ہر فن کار میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے فن اور فنکاروں، ثقافت اور زبانوں کو فروغ دینے اور ان کی سپوٹ کے لئے پُرعزم ہے۔
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اور باصلاحیت فن کاروں نے حال ہی میں راج بھون میں گوجری، پہاڑی، ڈوگری، گڈی اور پڈاری لوک رقص، جاگرانا اوربانڈ= پا>تھ=ر کا مظاہرہ کیا۔ صدر ِ جمہوریہ ہند اور لیفٹیننٹ گورنر نے فن کاروں کی شاندار کارکردگی اور جموں وکشمیر کے ثقافتی ورثے کو پیش کرنے پر اُن کی ستائش کی۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات