spot_img
الرئيسيةجموں کشمیرضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ڈی آر اے سی میٹنگ کی...

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ڈی آر اے سی میٹنگ کی صدارت کی

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ڈی آر اے سی میٹنگ کی صدارت کی
جسمانی طور خاص اَفراد کی سہولیت کیلئے گراؤنڈ فلور کو ترجیح دیں۔ ڈاکٹر اویس احمد کی اَفسروں کو ہدایت
بانڈی پورہ/03/نومبر2023ء؁
ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی صدارت میں ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی (ڈی آر اے سی) میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کرایہ کے 14 معاملات کو منظوری دی گئی۔
کمیٹی نے صحت، تعلیم، ایف سی ایس اینڈ سی اے، بھیڑ اور باغبانی سے متعلق کرائے کے معاملات کی منظوری دی۔کمیٹی نے ضلع بھر میں مختلف سرکاری دفاتر کے مختلف ڈھانچوں کے کرایہ کے تعین پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ میں 15معاملات زیر بحث لائے گئے جن میں سے 14معاملات کی منظوری دی گئی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ زمینوں اور تعمیرات کے متعلقہ مالکان کو بروقت کرایہ ادا کریں اور سرکاری اورکرائے پر دی گئی جائیداد کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام سے مزید کہا کہ وہ متعلقہ تحصیلدار سے ٹائٹل تصدیقی سر ٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد منظور شدہ کرایہ بقایا جات کے ساتھ ادا کریں۔
اِس موقعہ پر ڈاکٹر اویس احمد نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں بالخصوص جسمانی طور خاص اَفراد کی سہولیت اور آسانی کے لئے سرکاری دفاتر کی رہائش کے لئے گراؤنڈ فلو ر کو ترجیح دیں۔

مقالات ذات صلة

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات